ٹنڈوآدم اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان ،موسلادھار بارش، سائین بورڈ اور درخت اکھڑ گئے

نات اور جھونپڑیوں کی چھتیں تیز ہوا کا پریشر برداشت نہ کرسکیں بجلی کا نظام دھرم بھرم ٰنشیبی علاقے زیر آب، مونسپل انتظامیہ کی ٹیمیں پانی نکالنے میں مصروف، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 10 اگست 2019 22:03

ٹمڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) ٹنڈوآدم اورا سکے گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان موسلادھار بارش، سائین بورڈ اور درخت اکھڑ گئے، کچے مکانات اور جھونپڑیوں کی چھتیں تیز ہوا کا پریشر برداشت نہ کرسکیں بجلی کا نظام دھرم بھرم نشیبی علاقے زیر آب، مونسپل انتظامیہ کی ٹیمیں پانی نکالنے میں مصروف، شہریوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم شہر اور اسکے گرد نواح میں گزشتہ رات اور آج دن میں تیز طوفانی ہواؤں کی وجہ سے متعدد شہر کے مختلف مقامات پر لگے ہوئے سائن بورڈ اور درخت اکھڑنے اور کچے مکانات کی چھتیں گرنے کی اطلات موصول ہوئیں جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

(جاری ہے)

جبکہ مٹی کے طوفان کے سبب شہری خوف کے عالم میں مبتلا ہوگئے طوفان کی شدت کے سبب بجلی کا نظام دھرم بھرم ہوگیا اور 132kv کی لائن میں خرابی کے سبب شہریوں کو 6 گھنٹے بجلی سے محروم رہنا پڑا حیسکو حکام کے مطابق طوفان کے باعث جانب موسلاد بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس پر چیئرمین مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری کی ہدایت سینیٹری ورکز کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں سے برساتی پانی اور بڑے نالوں سے گندگی اور کچرا نکالنے میں مصروف رہے اس موقع پر چیئرمین مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سینیٹری اسٹاف اپنے موجودہ وسائل کے مطابق شہر میں صفائی و ستھرائی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے اسوقت عیدالاضحٰی کی قربانی کے جانوروں کی وجہ ہماری گاڑیاں مسلسل کچرا اٹھانے میں مصروف ہیں اور ہمارے شہر کی حالت سندھ بھر کئی شہروں سے بہت بہتر ہے ہم عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔

#