چین: سمندری طوفان ’لیکمیا نے تباہی پھیر دی،13 افراد ہلاک ،14لاپتہ

چین کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے سیکڑوں گھر تباہ اور درخت اپنی جگہ اکھڑ گئے، ’متعدد اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں‘امدادی عملے نے متعدد شہریوں کی جان بچائی اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا

ہفتہ 10 اگست 2019 22:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) چین کے جنوبی صوبے زہجیانگ میں سمندر طوفان ’لیکمیا‘ سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہوگئے۔ چین کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے سیکڑوں گھر تباہ اور درخت اپنی جگہ اکھڑ گئے۔ ’متعدد اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں‘۔امدادی عملے نے متعدد شہریوں کی جان بچائی اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ موسالا دھار بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس نے دریا کا راستہ روک دیا اور مذکورہ جگہ ’ایک ڈیم کی صورت‘ اختیار کرگئی۔مقامی میڈیا کے مطابق زہجیانگ میں ہفتے کی صبح 187 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔بتایا گیا کہ ’ڈیم‘ سے نکلنے والی جھیل نے نشیبی علاقوں میں تباہی مچا دی۔

(جاری ہے)

چین کی نیوز ایجنسی 'ڑن ہوا' کے مطابق 10 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور تاحال 1 لاکھ 10 ہزار شہری شیلڑ میں پناہ لے چکے ہیں۔

پیپلز ڈیلی چین کے مطابق چینی حکام نے مجموعی طور پر 3 ہزار 23 پروازوں کی شیڈول منسوخ کردیے جبکہ مشرق چین کے متعدد ایئرپورٹس عارضی طور پر غیر فعل کردیے گئے۔مشرقی چین کا 15 سو پرانا ٹاؤن ’لیننے‘ طوفانی پانی میں ڈوب گیا۔دوسری جانب شنگھائی سمیت دیگر صوبوں میں موسالا دھار بارش کی پیش گوئی ہے۔حکام نے بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا اور اس ضمن میں ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا۔شنگھائی میں ممکنہ تباہی کے پیش نظر کم از کم 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جبکہ ریلوے سروس بھی معطل کردی گئی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ 2016 میں کھلنے والے شنگھائی ڈزنی لینڈ پہلی مرتبہ بند کرنا پڑا۔