جب تک پاکستان میںمحکموم اقوام کے حقوق اور وسائل پر حق حکمرانی نہیں ملتا میں عید نہیں منائونگا ، نواب اسلم خان رئیسانی

ہفتہ 10 اگست 2019 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) چیف آف سراوان رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میںمحکموم اقوام کے حقوق اور وسائل پر حق حکمرانی نہیں ملتا میں عید نہیں منائونگا ، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دینی فریضہ قربانی اور نماز ادا کرونگا لیکن عید پر کسی سے نہیں ملونگا عید انسان اس وقت مناتا ہے جب دل خوش ہواس وقت عید منانے کا مزابھی اتا ہے اس وقت جس ماحول میں ہم رہ رہے ہیں اس میں عید نہیں منا سکتا ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں اللہ تعلیٰ سے دعا ہے کہ اللہ سخت دن گزارے اور اچھے دن آئیں