Live Updates

بھارت کشیدگی کے ذریعے افغان امن عمل اورکر تار راہداری منصوبے کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ‘ گورنر پنجاب

افغانستان میں امن کو بھارت پاکستان کے خلاف اپنے اقدام کے راستہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے‘چوہدری محمد سرور

ہفتہ 10 اگست 2019 22:38

بھارت کشیدگی کے ذریعے افغان امن عمل اورکر تار راہداری منصوبے کے خلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کشیدگی کے ذریعے افغان امن عمل اورکر تار راہداری منصوبے کے خلاف سازشیں کر رہا ہے کیونکہ افغانستان میں امن کو بھارت پاکستان کے خلاف اپنے اقدام کے راستہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے،مسئلہ کشمیر کے معاملے پر دوست ممالک سمیت سب سے رابطے کر رہے ہیں،اپوزیشن نیب یا احتساب کے کسی اور ادارے کی کاروائیوںکو انتقامی کاروائی قرار دینے کی بجائے عدالتوںمیں اپنی بے گناہی ثابت کر یں،حکومت کر پشن کے خاتمے کیلئے کام کرنیوالے ہر ادارے کیساتھ ہیں ہم حقیقی معنوں میں اداروں کو مضبوط کر رہے ہیں ،لاہورہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں بھی اورسیز پاکستانیوں کے کیسوں کا فیصلہ6ماہ کے اندر ہو جائے گا،حکومت کو اپوزیشن کے کسی احتجاج سے کوئی خطر ہ نہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی۔

(جاری ہے)

گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف کی خاتون رکن جہاں آرا وٹوسمیت دیگر وفدسے ملاقات ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اورسیز کمیشن کے دفتر کا افتتاح ،رائے علی نواز ہسپتال اور چیچہ وطنی بار ایسوی ایشن میں فلٹر یشن پلانٹس کا افتتاح کر نے کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف کیا کچھ کر رہا ہے افغانستان میں امن قائم ہونے سے بھارت اپنے عزائم میں ناکام ہو سکتا ہے اس لئے وہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے اور کشمیریوں پر مظالم کر کے خطے میں امن کو تباہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی حکومت کشمیر یوں کا مقدمہ بھر پور انداز میں پوری دنیا میں لڑرہی ہے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمودقر یشی کا دورہ چین بھی کامیاب رہا ہے اور میں بھی خود روزانہ کی بنیاد پر امریکی ،بر طانوی اور یورپی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ رابطے کر رہاہوں۔ بھارت بندوق اور گولی کی طاقت سے کشمیر یوں کی آواز کسی صورت دبا نہیں سکے گا۔

پاکستان کی22کروڑ عوام کشمیر یوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آج نہیں تو کل ضرور کشمیر آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے وہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کر یں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات