ایک سابق صدر ،دو سابق وزرائے اعظم ،موجودہ سپیکر ،قائد حزب اختلاف سمیت کئی سیاستدان ،بیورو کریٹس عید جیل میں عید گزاریں گے

ہفتہ 10 اگست 2019 22:41

ایک سابق صدر ،دو سابق وزرائے اعظم ،موجودہ سپیکر ،قائد حزب اختلاف سمیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) ایک سابق صدر ،دو سابق وزرائے اعظم ،موجودہ سپیکر اسمبلی ، اور قائد حزب اختلاف سمیت کئی سیاستدان ،بیورو کریٹس اپنے گھر والوں کے بغیر عید جیل میں عید گزاریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ، دو سابق وزرائے اعظم محمد نواز شریف ،شاہد خاقان عباسی ،مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ،سابق صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور( ان کے گھر کو سب جیل ) قرار دیا جا چکا ہے ،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ،سابق وفاقی و صوبائی وزراء خواجہ سعد رفیق ،مفتاح اسماعیل ،ا رانا ثنا اللہ خان،خواجہ سلمان رفیق ،سبطین خان،اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی ، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی ، سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ ، مسلم لیگ(ن) کے رہنما حافظ نعمان ،نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف ،رانا ثنا اللہ کے داماد رانا شہریار عیدالاضحی کا تہوار سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے ۔