Live Updates

’’یہ میرا واحد بیٹا ہے، یہ بہت چھوٹا ہے لیکن میں اسے بھی بندوق اٹھانے کے لیے تیار کروں گا‘‘

کشمیری شخص نے پیدا ہونے والے بیٹے کو بھی بھارت کے خلاف لڑنے کے لیے تیار کرنے کا اعلان کر دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ اگست 21:37

’’یہ میرا واحد بیٹا ہے، یہ بہت چھوٹا ہے لیکن میں اسے بھی بندوق اٹھانے ..
سری نگر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست 2019ء) کشمیری شخص نے پیدا ہونے والے بیٹے کو بھی بھارت کے خلاف لڑنے کے لیے تیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس وقت کشمیر جل رہا ہے، بھارت نے کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اس پہ اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے اور کشمیریوں کا حق چھین لیا ہے۔ ایسے میں کشمیریوں نے بھارت کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی اخبار کی ایک خاتون صحافی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے گئی اور اس نے بتایا کہ ایک جگہ پہ وہ تصاویر بنا رہی تھی کہ وہاں کچھ لوگ قریبی گلیوں سے نکل آئے اور انھوں نے شکایت کی کہ وہ قید میں رہ رہے ہیں۔ ایک بوڑھے شخص نے کہا کہ ’حکومت نے بدمعاشی کی حد کی ہوئی ہے‘۔` وہاں تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے کوشش کی کہ خاتون صحافی وہاں سے چلے جائے لیکن وہ شخص اپنی بات سنوانا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

اُس نے غصے میں چیختے ہوئے کہا 'تم نے ہمیں دن رات قید میں رکھا ہوا ہے'۔ پولیس اہلکار نے کہا کہ یہاں کرفیو لگا ہوا ہے اور تمام لوگ فوری طور پر اندر چلے جائیں لیکن وہ بوڑھا شخص وہیں کھڑا رہا اور اس نے پولیس اہلکار کو دوبارہ چیلنچ کیا۔ اس موقع پر خاتون صحافی کو دوبارہ وہاں سے چلے جانے کا حکم دیا گیا۔ لیکن اِس سے پہلے کہ وہ وہاں سے جاتی ایک نوجوان اپنی گود میں اپنے بچے کو لیے اس کے پاس آیا اور کہا کہ وہ انڈیا کے خلاف اسلحہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

اس نے مزید کہا کہ 'یہ میرا واحد بیٹا ہے۔ یہ بہت چھوٹا ہے لیکن میں اسے بھی بندوق اٹھانے کے لیے تیار کروں گا۔' وہ اتنے غصے میں تھا کہ اس نے پرواہ نہیں کی کہ وہ یہ سب ایک پولیس اہلکار کے سامنے کہہ رہا ہے۔ واضح رہے کہ غیور کشمیری عوام بھارتی سامراج کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئی ہے۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا لیکن اب مظلوم عوام سڑکوں پر آگئی ہے اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ جبکہ بھارتی قابض فورسز نے احتجاجکرنے والوں پر فائرنگ شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی افواج نے پیلٹ گن سے کشمیریوں کو بے نور کر نا شروع کر دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری ختم سے متعلق تازہ ترین معلومات