لاہور، ضلعی انتظامیہ کی زائد کرایہ وصولی پر کارروائیاں جاری

ہفتہ 10 اگست 2019 22:42

لاہور، ضلعی انتظامیہ کی زائد کرایہ وصولی پر کارروائیاں جاری
لاہور۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی زائد کرایہ وصولی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹراز، ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ نے رات بھر گاڑیوں کی اچانک چیکنگ کی۔شہر کے 20 سے زائد مقامات پر گاڑیوں کی روک کر اچانک چیکنگ کی گئی۔مسافروں سے وصول کردہ کرایوں کے بارے دریافت کیا اوربس اڈوں و ٹرمینل کی بھی سخت مانیٹرنگ کی گئی۔

کرایوں کے حوالے سے جاری کردہ کرایہ نامہ پر عمل درامد کروایا گیا۔136 مسافروں سے اضافی وصول کردہ کرایہ 12600 روپے واپس کروائے گئے اوراضافی کرایہ وصول کرنے پر مجموعی طور پر بیس ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سٹی بس ٹرمینل چوک یتیم خانہ اور بلال ٹریولز بند روڈ پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

متعدد بسوں کے مسافروں سے کرایہ کے بارے دریافت کیا اور3 بسوں کے ٹرانسپورٹروں نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیا۔

26 مسافروں کو زائد وصول کرایہ واپس کیا گیااور کرایہ کی مد میں وصول کردہ اضافی رقم 2300 روپے واپس کروائی گئی۔کارروائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر ورک کی نگرانی میں کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنرز نے خود گاڑیوں میں جاکر مسافروں سے کرایوں کے متعلق پوچھا۔جناح ٹرمینل کی کینٹین پر کنٹرول ریٹس کو یقینی بنایا گیا۔اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے گجومتہ بس اسٹینڈ پر چھاپہ مارا۔

37 گاڑیوں کی اچانک چیکنگ کی گئی اور12 بسوں کے ٹرانسپورٹروں نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیا۔ہر ٹرانسپورٹر کو 5000 جرمانہ عائد کیا گیااورمجموعی طور پر 60 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔کرایہ کی مد میں وصول کردہ اضافی رقم 5500 روپے واپس کروائی گئی۔کارروائیاں اے سی ماڈل ٹاؤن کی نگرانی میں کی گئی۔ڈی سی صالحہ سعید نے افسران کو آج اور کل لاری اڈوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔