ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے انٹر کے پری میڈیکل اور پری انجنئیرنگ گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ اگست 22:45

سکھر۔10اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے انٹر کے پری میڈیکل اور پری انجنئیرنگ گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا، پری میڈیکل گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات اور پری انجینئرنگ گروپ میں طلباء بازی لے گئے، بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال پری میڈیکل گروپ میں 21749 امیدوار کا اندراج ہوا جس میں سے 14 غیر حاضر رہے اور 21735 نے امتحان دیا جسمیں سے 1518 نے اے ون، 2325 نے اے، 4913 نے بی، 5265 نے سی اور 606 ڈی گریڈ میں پاس ہوئے اس طرح تمام گریڈوں میں پاس ہونے والے امیدواروں کی تعداد 14627 رہی جبکہ 7064 فیل ہوئے جبکہ 44 کا رزلٹ مختلف وجوہات کی بنا پر روک لیا گیا اس طرح پری میڈیکل گروپ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 67.30 فیصد رہا پری میڈیکل گروپ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن شیریں پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول پیر جو گوٹھ کی طالبہ شگفتہ بنت عبدالفتح خلجی نے 962 مارکس لیکر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن سٹی اسکول اینڈ کالج پنوعاقل کی طالبہ ایشا انعم بنت امان اللہ محمدی نے 958 لے کر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن وقار پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول خیرپور کی طالبہ اسماء بنت محمد انور بلوچ نے 957 مارکس لے کر حاصل کی ناظم امتحانات کے مطابق اس سال پری انجنئیرنگ گروپ میں 17245 امیدواروں کا اندراج ہوا 13 غیر حاضر رہے 17235 نے امتحان دیا جن میں سے اے ون گریڈ میں 572، اے گریڈ میں 1392، بی گریڈ میں 3757،سی گریڈ میں 4110، اور ڈی گریڈ میں 727 امیدوار پاس ہوئے پری انجینئرنگ گروپ میں مہران ماڈل کالج پنوعاقل کے طالب علم حمزہ اسد ولد محمد اسد ملک نے 969 مارکس کے ساتھ پہلی، سمارا انگلش پبلک اینڈ ہائیر سیکنڈری اسکول گمبٹ کے طالب علم فراز احمد ولد شفیع محمد شیخ نے 953 مارکس لے کر دوسری اور گورنمنٹ سچل سرمست ڈگری کالج رانی پور کے طالب علم نظام علی ولد محمد بھیلار نے 952 مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی پری انجنئیرنگ گروپ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 61.27 فیصد رہا

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :