جامعہ قاسم العلوم محمودیہ بروہی کالونی قریشی گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام جشن آزادی کی خوشی میںریلی

ہفتہ اگست 22:45

سکھر۔10اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) جامعہ قاسم العلوم محمودیہ بروہی کالونی قریشی گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام جشن آزادی کی خوشی اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے علاقہ مکینوں اور مدرسے کے طلباء نے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی اور پاک افواج کی حمایت اور جشن آزادی کی خوشی میں نعریبازی کی شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کی قیادت جامعہ قاسم العلوم محمودیہ کے ناظم اعلی مولانا غلام اللہ بروہی کررہے تھے جبکہ دیگر میں مولانا حق نواز بروہی ،قاری عبدالحمید اوڈھو ،اسد اللہ شیخ،غلام محی الدین قریشی،غلام طارق بروہی ،وڈیرا اللہ رکھیو بروہی،محمد فاروق بھیو شامل تھے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے غلام اللہ بروہی و دیگر کہنا تھا کے یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیا چودہ اگست جشن آزادی کا دن ہمارے لئے عید کا دن ہے ۔

متعلقہ عنوان :