ناروے میں سفید فام شخص کی مسجد میں گھس کر فائرنگ، ایک شخص زخمی

ناروے کی مسجد میں ایک سفید فام شخص نے فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا، میڈیا رپورٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 10 اگست 2019 22:35

ناروے میں سفید فام شخص کی مسجد میں گھس کر فائرنگ، ایک شخص زخمی
اوسلو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10اگست 2019) ناروے میں ایک سفید فام شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ ناروے پولیس کے مطابق ایک سفید فام شخص جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی اس نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے قریب النور سینٹر میں گھس کر فائر کھول دیا جس سے ایک تبلیغی جماعت کا شخص زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے زخمی شخص کی حالت کے باعت میں تاحال کچھ نہیں بتایا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے پولیس نے علاقے میں تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ مسجد سے فائرنگ کرمے والے شخص کے چھوڑے ہوئے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اسلمک سینٹر کے متولی نے بتایا ہے کہ حلہ آور کے پاس چھوٹی بندوق جیسے دو ہتھیار تھے جبکہ اس کے پاس ایک پستول بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :