Live Updates

ن لیگی رہنما نے شہباز شریف اور مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم پر کشمیر کا سودا کرنے کا الزام سیاسی بیان قرار دے دیا

حکومت نے نریندر مودی کے بارے میں غلط تجزیہ کیا: مشاہد حسین سید

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 11 اگست 2019 11:16

ن لیگی رہنما نے شہباز شریف اور مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم پر کشمیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے شہباز شریف اور مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم پر کشمیر کا سودا کرنے کے الزام کو سیاسی بیان قرار دے دیا۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ وزیراعظم یا حکومت پر کشمیر کا سودا کرنے کا الزام ایک سیاسی بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نریندر مودی کے بارے میں غلط تجزیہ کیا، مودی فاشسٹ، نسل پرست اوراسلام دشمن ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے کشمیر کا سودا کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں جہاں نواز شریف نے مریم نواز کی گرفتاری پر حکومت کے لتے لیے وہیں انہوں نے کشمیر کے ایشو پر بھی سودے بازی کا حکومت پر الزام بھی لگایا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی خاموشی بتاتی ہے کہ یہ کشمیر کا سودا کر چکے ہیں ۔

اسی لیے کشمیر اورملک میں جاری دیگر بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لیے اس قدر تیز رفتاری سے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ایک اور ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کا سودا کیا ہے، ملک میں جنگل کا قانون رائنج کیا جارہا ہے ، عمران خان ڈکٹیٹر اور فاشسٹ ہیں،کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم کا امریکہ دورہ عالمی سامراجی قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تھا ، مودی کا کشمیر کے حوالے سے حالیہ اقدام اسی سلسلے کی کڑی ہے ، کپتان نے ٹرمپ کے ہاتھوں کشمیر اور فلسطینیوں کا سودا کر دیا اور امت مسلمہ کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے۔

اب سلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے وزیراعظم پر کشمیر کا سودا کرنے کے الزام کو سیاسی بیان قرار دے دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات