توانائی ڈویژن کا منافع نو ماہ کے دوران بڑھ کر ایک سو اکیس ارب روپے تک پہنچ گیا،تبدیلی کے سفر میں سولہ ارب روپے کا اضافی ریونیو اکٹھا کیا

بجلی چوری کے چھتیس ہزار کیسز درج ، پانچ ہزار تین سو اٹھارہ بجلی چور گرفتار ہوئے اس کے علاوہ ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو چھتہر شکایات کو بھی نمٹایا گیا اس وقت تئیس ہزار تینتالیس میگاواٹ بجلی صارفین کو فراہم کی جارہی ہے جو ملکی تاریخ کی بلند ترین فراہمی ہے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کا ٹویٹ

اتوار 11 اگست 2019 13:45

توانائی ڈویژن کا منافع نو ماہ کے دوران بڑھ کر ایک سو اکیس ارب روپے تک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2019ء) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ نو مہینوں کے دوران توانائی ڈویژن کا منافع بڑھ کر ایک سو اکیس ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی ڈویژن نے اپنے تبدیلی کے سفر میں سولہ ارب روپے کا اضافی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بجلی چوری کے چھتیس ہزار کیسز درج کرائے گئے جبکہ پانچ ہزار تین سو اٹھارہ بجلی چوروں کو گرفتارکیا گیا ہے اس کے علاوہ ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو چھتہر شکایات کو بھی نمٹایا گیا ہے۔عمر ایوب خان نے کہا کہ اس وقت تئیس ہزار تینتالیس میگاواٹ بجلی صارفین کو فراہم کی جارہی ہے جو ملکی تاریخ میں اب تک بجلی کی بلند ترین فراہمی ہے۔

متعلقہ عنوان :