وزارت مذہبی امور کی حج انتظامات کے حوالے سے بعض میڈیا رپوٹس کی تردید

رواں سال حج کے انتظامات مثالی ہیں،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز جھوٹی اور بے بنیاد ہیں مخصوص سیاسی عناصرمذموم مقاصد کے لیے پراپیگنڈا کررہے ہیں،ترجمان وزارت مذہبی امور

اتوار اگست 16:45

وزارت مذہبی امور کی حج انتظامات کے حوالے سے بعض میڈیا رپوٹس کی تردید
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2019ء) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے حج انتظامات کے حوالے سے بعض میڈیا رپوٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال حج کے انتظامات مثالی ہیں، سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیوزکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،مخصوص سیاسی عناصرمذموم مقاصد کے لیے پراپیگنڈا کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا جو شکایات موصول بھی ہوئیں انہیں فوری طور پر دورکردیاگیا ہے۔