میئرکراچی وسیم اختر کا کراچی کو آفت زدہ شہر قراردینے کا مطالبہ

کراچی شہرڈوب گیا، پورا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا،اب تک27 لوگ مرچکے ہیں، کراچی انتظامیہ نے فوج کی خدمات بھی طلب کرلیں۔میئر کراچی وسیم اختر کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اگست 2019 20:35

میئرکراچی وسیم اختر کا کراچی کو آفت زدہ شہر قراردینے کا مطالبہ
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کو آفت زدہ شہر قراردینےکا مطالبہ کردیا، کراچی کا پورا انفراسٹرکچر تباہ اور پورا شہر ڈوب چکا ہے،بارش کی تباہی سے27 لوگ مرچکے ہیں، فوج کی خدمات بھی طلب کرلیں۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں جو تباہی ہوئی ہے اس کی کچھ وجوہات ہیں۔ نیو کراچی، سرجانی، ملیر، لانڈھی اور دیگرتباہی کا منظر پیش کررہے ہیں۔

کراچی شہر پورے صوبے کو پالتا ہے لیکن اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے جو اقدامات ہونے چاہیے ویسے نہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نے لوگوں آفر دی ہے کہ جو لوگ بارشوں کے باعث اپنے علاقے میں قربانی نہیں کرسکتے،وہ کےایم سی سلاٹرہاؤس میں آ کر قربانی کرلیں۔

(جاری ہے)

مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بارش کے دو اسپیل میں 27 لوگ مرچکے ہیں۔

کراچی کا پورا انفراسٹرکچر تباہ اور پورا شہر ڈوب چکا ہے۔انہوں نے فوج سے مدد طلب کرتے ہوئے کراچی کو آفت زدہ شہر قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب شہر میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی، شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہے جبکہ سڑکیں ندی نالوں کے منظر پیش کرنے لگے ہے ، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

شہر میں رات سے شروع ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ ملیر، ماڈ ل کالونی، ناگن چورنگی، کورنگی الیاس گوٹھ، جوہر بلاک تین سمیت کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جب کہ شہر کی اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے قربانی کے 7 جانور بھی ہلاک ہوئے۔ مختلف علاقوں سڑکیں زیر آب آنے سے ایمبولینسس سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی مقررہ مقامات پر پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے جبکہ مختلف مقامات پر سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گء ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے بجلی بھی کء گھنٹوں سے معطل ہے۔ بارش سے جہاں کء مسائل پیدا ہوئے ہیں وہاں قربانی کی جانوروں کی دیکھ بھال بھی عوام۔کے لئے پریشانی کا باعث ہے اور لوگ کھلے آسمان تلے بارش میں جانوروں کو رکھنے پر مجبور ہیں۔