وزیراعظم عمران خان14اگست کوآزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

عمران خان آزاد کشمیراسمبلی سے خطاب بھی کریں گے، دنیا کو جگائیں گے کہ وہ اپنا کردارادا کرے، کشمیرکا ہربچہ، بوڑھا اورجوان کہہ رہا ہے کشمیربنے گا پاکستان۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اگست 2019 21:09

وزیراعظم عمران خان14اگست کوآزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست 2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان14اگست کوآزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، عمران خان آزاد کشمیراسمبلی سے خطاب کریں گے، دنیا کو جگائیں گے کہ وہ اپنا کردارادا کرے،کشمیرکا ہربچہ، بوڑھا اورجوان کہہ رہا ہے کشمیربنے گا پاکستان۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی2 روزہ دورے پرآزاد کشمیرپہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدرعتیق خان نے وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ نمازعید مرکزی عیدگاہ میں ادا کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نمازعید کے بعد ریلی میں شرکت کریں گے۔

وزیرخارجہ کشمیری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

70سالہ بھارتی بربریت کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد جاری ہے۔ دنیا کوپیغام دینا ہےکہ کشمیری ہم سے جدا نہیں۔

بھارتی بربریت کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ دوسری جانب چین کو وضاحتیں دینے بھارتی وزیرخارجہ چین پہنچ گئے، چین کی پاکستان کی حمایت پر بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، بھارت کومقبوضہ کشمیر اورلداخ پر دنیا کو جواب دینا ہوگا۔

چین کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے اعلان کے بعد ب
ھارتی وزیرخارجہ چین پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر جموں وکشمیر کے معاملے پرچین کووضاحتیں دیں گے۔ اس سے قبل پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کا دورہ کیا تھا اور بھارتی اقدام پر چین کو آگاہ کیا تھا۔

جس پر چین نے کھلم کھلا پاکستان کی حمایت کا علان کیا تھا۔ جس پر بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب
بھارت کے سابق فوجی اور بھارتی صحافی پراون ساہنے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انکشاف کیا ہے کہ چین اور روس نے مذاکرات کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔ چین اور بھارت کے ساتھ اعتماد سازی نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

جبکہ بھارت کا حقیقت پسند طبقہ بھی اب تمام حقائق کو منظر پر لا رہا ہے۔ چین اور روس کے دباؤ کے بعد بھارت کیلئے کشمیر کے معاملے پر جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ بھارتی فوج عسکریت پسندی کے تدارک کے آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ بھارتی صحافی نے اپنی فوج بارے مزید کہا کہ آج ایک جدید دور کی جنگ ہمیں گھور رہی ہے، جبکہ بھارت نے جدید دور کی جنگ کیلئے فوج کو ناکارہ بنا دیا ہے۔