آسٹرین ایتھلیٹ نے 2 گھنٹوں تک برف کے باکس میں بیٹھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 11 اگست 2019 23:53

آسٹرین ایتھلیٹ نے 2 گھنٹوں  تک برف کے باکس میں بیٹھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ ..

ایک آسٹرین  ایتھلیٹ نے صرف تیراکی کا لباس پہن کر برف کے باکس میں زیادہ سے زیادہ دیر بیٹھنے کا نیا  عالمی ریکارڈ بنا  لیاہے۔
جوزف کوبرل  ویانا کے مرکزی ریلوے سٹیشن کے سامنے  ایک برف کے باکس میں کندھوں تک ڈوب کر 2 گھنٹے، 8 منٹ اور 47 سیکنڈ تک   بیٹھے رہے۔ یوں انہوں نے 1 گھنٹے 53 منٹ اور 10  سیکنڈ کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا جو 2014 میں چینی ایتھلیٹ  جن  سونگھہاؤ نے بنایا تھا۔

(جاری ہے)


ریکارڈ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے جوزف کے جسم کا درجہ حرارت مسلسل دیکھا جاتا رہا۔ ایک طبی ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موجود تھی کہ جوزف کی  جسمانی حالت بہت زیادہ خراب نہ ہو۔
جوزف نے بتایا کہ ایک ٹی وی چیلنج کے سلسلے میں انہوں نے ایک گھنٹہ برف کے باکس میں گزارا تو انہیں لگا کہ وہ ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔
جوزف نے بتایا کہ وہ برف میں مزید بیٹھ سکتے تھے لیکن ریکارڈ ٹوٹنے کی تصدیق ہونےکے بعد وہ برف کے باکس سے باہر آ گئے۔


متعلقہ عنوان :