وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عید الاضحی مظفر آباد میں منائی

پیر 12 اگست 2019 12:05

مظفر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عید الاضحی مظفر آباد میں منائی ۔ وزیر خارجو عید منانے کیلئے (پیر) کی صبح آزاد جموں کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچے ۔ انہوں نے عید کی نماز مظفر آباد میںادا کی ۔ مظفر آباد پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا استقبال وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر نے کیا ۔

وزیر خارجہ کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی مظفر آباد پہنچے تاکہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر سکیں۔ انہوں نے دہائیوں سے بھارتی نظام کا سامنا کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی آزادی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی میں شرکت کی۔

آزادجموں و کشمیر کا دارالحکومت اس موقع پر بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھا۔ ریلی کے شرکا نے نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خود ارادیت کے تحت اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں میں دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ، کابینہ کے اراکین ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے ریلی میں شرکت کی ۔