چین میں سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتیں 44 ہو گئیں

پیر 12 اگست 2019 15:30

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2019ء) چینی میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے زی جیانگ میں سمندری طوفان لیکیما سے ہونے والی ہلاکتیں چوالیس ہو گئی ہیں اور ابھی بھی لاپتہ16 افراد کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

زی جیانگ صوبے کے متاثرہ شہروں کی گلیوں میں کیچڑ پھیلا ہوا ہے اور گِرے ہوئے درختوں کے ساتھ ساتھ مکانات کی اڑی ہوئی چھتوں کا ملبہ بھی بکھرا ہوا ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق اس طوفان سے چینی معیشت کو3 بلین امریکی ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ تقریباً 600مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ طاقتور سمندری طوفان لیکیما زی جیانگ صوبے کی ساحلی پٹی سے ہفتہ10 اگست کی صبح 190 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے جھکڑوں کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :