ویتنام میں سیلاب سے 2 درجن افراد ہلاک

پیر 12 اگست 2019 15:30

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2019ء) ویتنامی حکومت کے مطابق ملک کے وسطی و جنوبی حصوں میں سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد تمام لاپتہ افراد کی نعشیں ملنے کے بعد بتائی گئی ہے۔ سمندری طوفان واپھا کے ساتھ آنے والی شدید بارشوں اور طوفانی جھکڑوں نے وسطی پہاڑی علاقوں اور جنوبی حصے میں تباہی پھیلا دی ہے۔

(جاری ہے)

اس علاقے کی بستیوں کو شدید پریشانی اور مسائل کا سامنا ہے۔ واپھا سمندری طوفان 2 گست کو ویتنام سے ٹکرایا تھا لیکن اس کے بعد سے جاری موسلادھار بارشوں سے پیدا شدہ صورت حال سے ویتنام ابھی تک نکل نہیں سکا۔ بائیس ہزار ہیکٹرز زرعی علاقے پر پھیلی فصلیں تباہ ہو گئیں اور 4 ہزار کے قریب مکانات منہدم ہوئے ہیں۔ سیلابی ریلوں سی30 کلومیٹر طویل سڑکیں بھی بہہ گئی ہیں۔