سی سی پی اوکریم خان نے پولیس لائن پشاورمیں نمازعیداداکی

منگل 13 اگست 2019 12:45

پشاور۔13اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور کریم خان نے نماز عید ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کی سی سی پی او نماز عید کے بعد پولیس لائن میں جوانوں سے عید ملے انہوں نے سی سی پی او نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی اور کمانڈنٹ کیپمس وسیم خلیل سمیت تمام ڈویڑنل ایس پی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے بعد میں سی سی پی او پولیس جوانوں کے ساتھ بڑا کھانے میں شرکت کی سی سی پی او کریم خان نے ریڈ زون میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے عید ملے اور ان میں مٹھائی تقسیم کی سی سی پی او جوانوں سے عید ملنے دور افتادہ پولیس چیک پوسٹوں کو بھی گئے سی سی پی او کریم خان جوانوں سے ملنے ارباب ٹاپو چیک پوسٹ، فرنٹئیر روڈ ناکہ بندی، جہازونوں گراؤنڈ چیک پوسٹ، نری خوڑ چیک پوسٹ اور ڈنڈا پیکٹ فیز 6 گئے اس موقع پر سی سی پی او ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے عید ملے اور ان میں مٹھائی تقسیم کی انہوں نے دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو اصل ہیرو قرار دیااس دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنے گھروں سے دور فرائض منصبی ادا کرنے والے پولیس جوان داد تحسین کے مستحق ہیں دور دراز علاقوں میں جوانوں سے عید ملنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جوانوں کی بے لوث خدمت اور ڈیوٹی کے بدولت ہم سکون اور اطمینان کے ساتھ عید منا رہے ہیں پولیس جوان فرائض منصبی کی خاطر اپنی خوشیوں کو قربان کر رہے ہیں