لکی مروت‘ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت آگاہی واک کا انعقاد

منگل اگست 13:50

پشاور۔13اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم وزیر کی ہدایت پر لکی سٹی میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت آگاہی واک منعقدہوئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد خان نے کی‘ واک میں محکمہ تعلیم کے اے ڈی اوسپورٹس نثارمحمد ‘ایس ڈیای او قدیر شاہ‘ پرنسپل گورنمنٹ شہید محمدغسان خان سینٹینیل ماڈل سکول لکی صفت الله خان‘ پرنسپل شریف الله خان‘ اساتذہ طلبہ اور بوائے سکائوٹس نے شرکت کی‘ تحصیل بلڈنگ سے شروع ہونے والی واک شہید محمدغسان خان سکول پہنچ کر ختم ہوگئی‘ شرکاء نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر صفائی اورشجرکاری کی اہمیت سے متعلق نعرے درج تھے‘ اسسٹنٹ کمشنر نے دیگر افسران کے ہمراہ سکول کے احاطے میں پودے بھی لگائے اور طلبہ واساتذہ میں پودے تقسیم کیے‘ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پہلے فیز میں پانچ ہزار درخت لگائے گی۔

متعلقہ عنوان :