چین میں سمندری طوفان ’’لکیما‘‘ سے 49 افراد ہلاک اور 21لاپتہ

منگل 13 اگست 2019 14:00

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) چین میں سمندری طوفان ’’لکیما‘‘ سے 49 افراد ہلاک اور 21لاپتہ ہو گئے۔ ’’لکیما‘‘ نے چین کے مشرقی ساحلی صوبوں زیجیانگ،شینڈونگ اور انہوئی میں آنے کے بعد تباہی مچا دی ہے یہ طوفان گزشتہ ہفتے 190 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی ہوائوں اور بارش کے ساتھ ساحلی علاقوں سے ٹکرایا جس سے اب تک 10لاکھ سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں میںمنتقل ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق ’’لکیما‘‘ سے اب تک 49 افراد ہلاک اور 21 بدستور لاپتہ ہیں جبکہ’’لکیما‘‘ سے اب تک 26 بلین یوان(3.7 بلین ڈالر) کا مالی و معاشی نقصان ہواہے جبکہ مکمل تخمینہ ابھی لگایا جا رہا ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق زجیانگ میں 1952 کے بعد پہلی بار ریکارڈ بارش ہوئی ہے ۔