Live Updates

پاکستان کا 73 واں یوم آزادی، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اگست 2019 10:59

پاکستان کا 73 واں یوم آزادی، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اگست 2019ء) : پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔اس مو قع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔

کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغامات دیئے۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو ہمارے دل پر گرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بھارتی اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے، بھارت نے نہرو کے وعدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن قومی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے، اللہ کرے سبز ہلالی پرچم کا سایہ تا قیامت ہمارے سروں پر رہے، ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر وطن کے لیے صلاحیتیں وقف کریں، کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔صدر مملکت نے کہا پاکستان کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے کو قبول نہیں کرتا، کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے،۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات