Live Updates

مسئلہ کشمیر پر فوری طور پر کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے

پاکستان نے سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ اگست 11:16

مسئلہ کشمیر پر فوری طور پر کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اگست 2019ء) : پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر سکیورٹی کونسل سے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) کو جنوبی ایشیا کے امن کو لاحق خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے ہنگامہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سکیورٹی کونسل کے اس اجلاس کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات کی جائے گی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے صدر کو خط لکھا جس میں ان سے کونسل کے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ خطموصول ہو چکا ہے، یکم اور 6 اگست کو لکھے گئے خطوط بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت کوبھی بآور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ کی جارحیت پر پاکستان کا خاموش رہنا آپ کی غلط فہمی ہے، پاکستان اپنے دفاع میں ہر حد تک جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام پر بات کی جائے گی جو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کُھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو پورے پاکستان میں یوم سیاہ ہو گا، دنیا دیکھےگی، ہر دارالخلافہ سے ان اقدامات کے خلاف آواز اُٹھےگی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو پیغام دیناچاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ خیال رہے کہ خطہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی 11 قراردادیں موجود ہیں جن میں سے 3 قراردادیں مقبوضہ خطے کی خصوصی حیثیت سے متعلق ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری ختم سے متعلق تازہ ترین معلومات