پاکستان کا یوم آزادی ،معروف سرچ انجن گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں رنگ گیا

گوگل نے پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر ڈوڈل متعارف کروا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اگست 2019 11:45

پاکستان کا یوم آزادی ،معروف سرچ انجن گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اگست 2019ء) : پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر کے معروف سرچ انجن گوگل نے ڈوڈل متعارف کروا دیا ہے۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں رنگ گیا ۔ پاکستانیوں کو جشن آزادی کا تحفہ دینے کے لیے عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کی خوشیاں منا رہا ہے۔

73 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے ایک ڈوڈل متعارف کروادیا ہے، جو پاکستانیوں کے لیے جشن آزادی کا خاص تحفہ ہے۔ گوگل نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دینے کے لیے ڈوڈل میں خیبر پاس نمایاں ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل ڈوڈل کے ذریعے ہی خراج تحسین پیش کرتا آیا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل نے یوم آزادی پر کبھی اسلام آباد میں واقع قومی یادگار یا پاکستان مونومنٹ کی تصویر کے ذریعے مبارکباد دی تو کبھی لاہور میں موجود شاہی قلعہ کی تصویر ڈوڈل پر لگا کر اس کے ذریعے پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام انٹرنیٹ صارفین کو 14اگست پر سرچ انجن کھولتے ہی گوگل کی جانب سے جشن آزادی کا پیغام موصول ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ آج پاکستان کا 73 واں یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس کے علاوہ یوم آزادی کے ساتھ ساتھ آج کے دن کو مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے۔