طاقتور سمندری طوفان کروسا جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے

بدھ 14 اگست 2019 11:50

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) جاپان کے محکمہ موسمیات کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ انتہائی طاقتور حاری طوفان کروسا مغربی جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے اور جمعرات کو ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات بحرالکاہل کے ساحل پر واقع جاپانی علاقوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تند و تیز ہواؤں، بلند لہروں اور موسلا دھار بارش سے بچنے کے ل؛ئے خود کو محفوظ مقا مات کر منتقل کر لیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے اندازے کے مطابق کیوشٴْو کے جنوبی حصے میں تقریباً 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے اور جھکڑوں کی رفتار تقریباً 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ حکام کو شیکوکٴْو خطے کے قریب سمندر میں دس میٹر تک بلند لہروں کی بھی توقع ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ طوفانی بارش بعض علاقوں میں ایک ہزار ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے تعطیلات گزارنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تازہ ترین اطلاعات حاصل کرتے رہیں اور خود کو محفوظ کریں۔