Live Updates

”عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا دُشمن ہے“ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

تُرک صدر رجب طیب اردوان کے بیان کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 14 اگست 2019 11:52

”عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا دُشمن ہے“ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اگست2019ء) گزشتہ کچھ روز سے تُر کی کے صدر رجب طیب اردوان کی تُرک پارلیمنٹ سے خطاب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کشمیر اور پاکستان کا ذکر کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر جو ترجمہ کیا گیا تھا اس کے مطابق تُرک صدر وزیر اعظم پاکستان کے بارے میں کہتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا دُشمن ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر عمران خان کے مخالفین کی جانب سے بہت زیادہ شیئر کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ حکومت کی خارجہ پالیسی کو بھی ناکام قرار دے کر کڑی تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

تاہم اس ویڈیو کا اصل ترجمہ سامنے آ گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی نیوز اینکر اجمل جامی نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر تُرک وزیر اعظم کی جانب سے کیا جانے والا اُردو ترجمہ غلط ہے۔

(جاری ہے)

دراصل تُرک صدر کہہ رہے تھے ”کشمیر کی صورت حال اور ہونے والے حادثات و واقعات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر اعظم کی بھی کال آئی تھی۔ ان سے بڑی فائدہ مند گفتگو رہی۔

ہم ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کر کے اس ٹینشن کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ “ اجمل جامی نے کہا کہ اس ترجمے سے پتا چلتا ہے کہ ترُک صدر کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ترک صدر کی تقریر کا غلط ترجمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس ترجمے کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان پرتنقید کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں طیب اردگان نے نہ صرف عمران خان کے موقف کی تائید وتعریف کی بلکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے کوشش کا عزم بھی کیا. اینکر پرسن اجمل جامی نے پہلے ترک صدر کی جعلی ترجمے والی ویڈیو دکھائی اور پھر اصل ترجمے والی ویڈیو دکھا کر سچ واضح کردیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات