امریکی سرمایہ کار وں کو فورڈ موٹرکے حصص خریدنے میں دھوکہ

بدھ اگست 11:55

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) امریکہ میں سرمایہ کار سٹاک مارکیٹ میں گاڑیاں بنانے والی فورڈ موٹر کمپنی کے حصص خریدنے کے خواہشمند رہتے ہیں تاہم حال ہی میں سرمایہ کار اس سلسلے میں دھوکہ کھا گئے جب انہوں نے اسی نام کی ایک نسبتاً بہت چھوٹی کمپنی فارورڈ انڈسٹریز کے شیئر خرید لیے کیونکہ یہ کمپنی بھی سٹاک مارکیٹ میں فورڈ کے نام سے متعارف ہے جبکہ فورڈ موٹر کمپنی سٹاک مارکیٹ میں انگریزی حرف ایف سے جانی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غلطی سے فورڈ کے نام پر چھوٹی کمپنی کے شیئر خریدنے سے سرمایہ کاروں کو شیئر کے سودوں کے اخراجات کی مد میں ہر سال دس لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔سی این این میںنشر شدہ ایک مضمون کے مطابق، رٹگرز یونیورسٹی کے شعبہ مالیات کے اسسٹنٹ پروفیسر آندرے نکی فوروف کا کہنا ہے کہ بیشتر سرمایہ کار ایک ہفتہ یا اس سے بھی زیادہ مدت تک اپنی اس غلطی کو درست نہیں کرتے اور یوں شیئر کی قیمت کو معمول پر آنے میں خاصا عرصہ لگ جاتا ہے۔