ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پروازیں شروع

بدھ 14 اگست 2019 12:25

ہانگ کانگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) ہانگ کانگ کا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا، پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپوں کے باعث گزشتہ دو دنوں میں پروازیں معطل کردی گئی تھیں۔ ہانگ کانگ ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کوکھولے جانے والے ہوائی اڈہ پر معمول کا فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا ہے اور ایئرپورٹ کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر معمول کے مطابق آجا رہے ہیں۔ ہانگ کانگ ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عدالتی احکاما ت کے تحت کسی کو ایئر پورٹ کی حدود میں مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ دریں اثناء ہانگ کانگ کی قومی ایئر لائنز کیتھی پیسیفک نے کہا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی اور سماجی نظام کی بحالی کے لئے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ قانون کی حکمرانی لوگوں کی خوشحالی اور امن عامہ کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :