جاپان اور جنوبی کوریا کے نائب وزرائے خارجہ آئندہ ہفتے ملاقات کرینگے

بدھ 14 اگست 2019 12:50

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) جاپانی اور جنوبی کوریائی نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات رواں ہفتے ہو گی۔ جاپانیخبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق دونوں نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات گوام کے جزیرے پر 16یا17 اگست کے لگ بھک ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ ایام میں سفارتی اور تجارتی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ دونوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ اس ملاقات میں کشیدگی اور تناؤ کی صورت حال کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ایک روز قبل جنوبی کوریا نے جاپان کو ترجیحی تجارتی پارٹنرز ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔