اٹلی، حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا تعین آئندہ ہفتے کیا جائیگا

بدھ 14 اگست 2019 12:50

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) اٹلی کے وزیراعظم جوزیپے کونٹے کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ اگلے ہفتے کے دوران ہو سکتا ہے۔ اطالوی ایوانِ بالا سینیٹ نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ20 اگست کو موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں اراکین کو مطلع کریں۔

(جاری ہے)

ابھی یہ تعین نہیں ہو سکا ہے کہ آیا 20 اگست کو کونٹے کی تقریر کے بعد عدم اعتماد کی ووٹنگ ہو گی۔ اٹلی میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہونے کی وجہ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کا جوزیپے کونٹے کی حکومت کے ساتھ مزید تعاون جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اٹلی کے دستور کے تحت قبل از وقت الیکشن کا اختیار ملکی صدر کے پاس ہے۔