Live Updates

”ہم مودی کا ہاتھ توڑ دیں گے ،کشمیر پرہرگز قبضہ نہیں کرنے دیں گے“: شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ وہ دِن دُور نہیں جب ہم مودی سے اُس کے ظلم و ستم کے ایک ایک دِن کا حساب لیں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ اگست 13:09

”ہم مودی کا ہاتھ توڑ دیں گے ،کشمیر پرہرگز قبضہ نہیں کرنے دیں گے“: شہباز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اگست2019ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے بھارت کے ظالم حکمران نریندر مودی کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مودی کا ہاتھ توڑ دیں گے، مگر اُسے کشمیر پر قبضہ ہرگز نہیں کرنے دیں گے۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ وادی کشمیر خون سے سرخ ہو چکی ہے اور کتنی قربانی مانگتے ہو ۔

آج ہمیں ٹرمپ کی طرف نہیں دیکھنا اللہ کی طرف دیکھنا ہے، اللہ کی مددآئے گی اور ضرورآئے گی، شرط یہ ہے کہ ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنا ہوگا۔ کشمیر کوآزادی دلانی ہے تو ٹرمپ نہیں اللہ کی مدد چاہیے، ہمیں ٹرمپ سے پیسے اور سہارا نہیں چاہیے، ہمیں خود پر بھروسا کرنا ہوگا۔ قائد اعظم نے فرمایا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے قاتل نریندر مودی نے کشمیر پر ظلم و ستم ڈھائے، مودی نے 370 اور 35 اے ختم کر کے کشمیر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

65 کی جنگ میں پوری قوم فوج بن گئی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، حال ہی میں بھارت نے پھر حملہ کرنے کی گندی کوشش کی۔ انھوں نے مودی کو للکار کر کہا، وہ دن دور نہیں مودی، جب ہم تم سے ایک ایک دن کا حساب لیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ 72 سال گزر گئے لاکھوں شہیدوں کا حساب کتاب نہیں ہوا، وہ لاکھوں شہید پوچھیں گے کہ اس عظیم پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، تم نے کیا کیا اس پاکستان کے ساتھ۔ پاکستان کی تاریخ عظیم کارناموں سے بھری ہوئی ہے، 1998 میں 28 مئی کو ایٹمی دھماکے ہوئے، نواز شریف سے کہا گیا کہ ایٹمی دھماکے نہ کریں، 5 ارب ڈالر کی پیش کش کی گئی، لیکن نواز شریف نے 5 دھماکے کر کے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔
یوم سیاہ 15 اگست سے متعلق تازہ ترین معلومات