بھارتی اداکارہ نے کشمیری عورتوں سے شادی کرنے والوں کو ایسا جواب دیا کہ بھارتیوں کے تن من میں آگ لگ گئی

اداکارہ بدیتا باغ نے بھارتیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ” جن کی ایک کشمیری سیب خریدنے کی اوقات نہیں، وہ بھی چلے ہیں کشمیری لڑکیوں سے شادی کرنے“ فلم ’بابو ماشی بندوق باز‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کو اس طنز بھرے ٹویٹ پر غدار قرار دے دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 14 اگست 2019 13:45

بھارتی اداکارہ نے کشمیری عورتوں سے شادی کرنے والوں کو ایسا جواب دیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اگست2019ء) اس وقت مقبوضہ کشمیر اپنی آزادی کے تاریخ کے ایک حساس موڑ سے گزر رہا ہے۔ ظالم قصائی مودی نے آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے۔ اس وقت کشمیری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور ان پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی گئی ہے۔ آرٹیکل 370 تم کرنے ک بعد بھارتی شہریوں کو یہ حق مِل گیا ہے کہ وہ وہاں جائیداد خرید سکتے ہیں اور ملازمت بھی کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین سے شادی کے علاوہ وہاں رہائش بھی اختیار کر سکیں گے۔ اس ظالمانہ فیصلے کی بعد سے بھارت کا ہندو طبقہ شرمناکی کی تمام حدیں پار کر چکا ہے۔ درجنوں افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس اور ویڈیوز شیئر کی گئی تھیں، جن میں انڈین شہری یہ کہتے نظر آ رہے تھے کہ اب وہ کشمیری خواتین سے شادیاں کریں گے۔

(جاری ہے)

تاہم سیاسی و سماجی فلموں سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ نے ایسے تہذیب سے محروم لوگوں کو ایسا کرارا جواب دیا ہے کہ ہر طرف شور مچ گیا ہے۔ ’بابو موشی بندوق باز‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی 27 سالہ بولی وڈ اداکارہ بدیتا باغ نے کشمیری لڑکیوں سے شادی کی خواہش رکھنے والے افراد کو اپنے ایک ٹویٹ میں طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” ان کی کشمیری سیب خریدنے کی اوقات نہیں اور چلے ہیں کشمیری لڑکیوں سے شادی کرنے۔



جب اس ٹویٹ پر تنگ نظر بھارتی عوام کی جانب سے سخت ردِ عمل آیا تو اداکارہ نے ایک بار پھر ان کا دِل مزید جلانے کے لیے نیا ٹویٹ کردیا۔ جس میں اس نے لکھا ”ایک کشمیری سیب کا ریٹ سُن کر ایک درجن کیلے خریدنے والو! میرے ٹویٹ سے تم لوگوں کو کشمیری مرچی لگ گئی کیا؟ مجھے ٹرول مت کرو۔“

اس ٹویٹ نے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کیا ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کو کشمیریوں کے حق میں بیان اور بھارتیوں کو ان کی اوقات یاد دلانے پر غدار کے ٹائٹل سے نواز دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی شوبز کی چند شخصیات نے بھی کشمیری خواتین کے بارے میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر بھارتی نوجوانوں کو ’اوقات سے گرے ہوئے لوگ‘ قرار دیا تھا۔