کینیڈین باﺅلر بھی شاہد آفریدی کے مداح نکلے

جنید صدیقی کو آفریدی کے سٹائل میں باﺅلنگ کراتا دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 14 اگست 2019 15:13

کینیڈین باﺅلر بھی شاہد آفریدی کے مداح نکلے
ٹورنٹو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اگست 2019ء) سابق قومی کھلاڑی شاہد آفریدی متعدد نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قابل تقلید مثال ہیں۔ کینیڈا میں کھیلی گئی گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی ۔ سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے اس ٹورنامنٹ میں برامپٹن وولوز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھائی جبکہ کینیڈین کھلاڑی جنید صدیقی بھی اسی ٹیم میں شامل تھے۔

گلوبل ٹی 20 کے میچوں کے دوران جنید صدیقی کو سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کے سٹائل میں باﺅلنگ کراتا دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے، جنید صدیقی کی عمدہ باﺅلنگ اور ان کا انداز ٹویٹر پر خوب شہرت بٹور رہا ہے۔
برامپٹن وولوز کی طرف سے وینکوور نائٹس کےخلاف کھیلتے ہوئے جنید صدیقی نے 23 گیندوں پر صرف 23 رنز دے کر بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں شاہد آفریدی کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ سابق پاکستانی کپتان اور آل راﺅنڈر نے اپنے کیریئر میں 398 ون ڈے ، 99 ٹی 20 اور 27 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی۔ شاہد آفریدی دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے اور اس کھیل سے لگاﺅ رکھنے والے نوجوانوں میں آج بھی بےحد مقبول ہیں جبکہ کینیڈین کھلاڑی جنید صدیقی کا باﺅلنگ ایکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیائے کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی شاہد آفریدی کو اپنے لیے ایک قابل تقلید مثال سمجھتے ہیں۔