Live Updates

پاکستان کا 73 واں یوم آزادی ، سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب منعقد

تقریب میں مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اگست 2019 15:29

پاکستان کا 73 واں یوم آزادی ، سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ حافظ عرفان کھٹانہ سے۔ 14 اگست 2019ء) : سعودی دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان میں یومِ آزادی اور یومِ یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و خروش اور جذبے سے منایا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر پاکستان ڈاکٹر بلال احمد اور کشمیری بھائیوں نے مل کر پرچم کشائی کی۔ تقریب میں ڈاکٹر بلال احمد کی جانب سے اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ ہم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمریوں کی جدوجہد آذادی کے لیے ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سفارتی ، اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر بلال احمد نے تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے ۔ تقریب کے شرکا نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ اس تقریب میں تینوں مسلح افواج کے اہلکاروں اور مقامی کمیونٹی سمیت غیر ملکی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات