Live Updates

”مودی نے اپنا آخری کارڈ کھیل کر بڑی غلطی کر دی، اسے یہ کارڈ بہت مہنگا پڑے گا“: وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں مودی کو خبردار کیا کہ پاکستان کی جانب سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 14 اگست 2019 15:35

”مودی نے اپنا آخری کارڈ کھیل کر بڑی غلطی کر دی، اسے یہ کارڈ بہت مہنگا ..
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اگست2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے کشمیر پر اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے۔ جو کہ اس کی بہت بڑی سٹریٹجک غلطی ہے۔ اسے یہ کارڈ بہت مہنگا پڑے گا۔عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملے کا پلان بنایا ہوا ہے۔

مودی کو پیغام دیتا ہوں ، جو وہ کرے گا، اس کاجواب دیں گے۔ مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔پاک فوج پوری طرح مستعد اور ہوشیار ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مودی کے نظریئے نے اس کے اپنے ہی قانون کو رد کر دیا۔یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں۔آج کشمیریوں پر انتہائی مشکل وقت ہے۔بی جے پی اور مودی کا اصل چہرہ دنیا میں بے نقاب کیا۔

(جاری ہے)

ہمیں آر ایس ایس کے خوفناک نظریے کا سامنا ہے۔ ہندوستان کیساتھ مفادات کی کشمکش نہیں۔ہم نظریے کیساتھ کھڑے ہیں، اس نظریئے کے پیچھے مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت ہے، آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر سے لی گئی، مودی اس کا رُکن ہے، یہ سمجھتے ہیں مسلمانوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں، پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا۔گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، آر ایس ایس کے پیچھے ہندوستان کا ماضی ہے، انتہا پسندانہ نظریے نے گاندھی کا قتل کیا، پوری دنیا کشمیری عوام کیلئے فکر مند ہے۔

س وقت دنیا کی نظر کشمیر کے معاملے پر ہے، دنیا میں کشمیر کی آواز اٹھانے والا سفیر بنوں گا، ملک جنگ سے نہیں، نظریہ ختم ہونے سے تباہ ہوتے ہیں، آر ایس ایس کا جن بوتل سے نکل چکا، اب واپس نہیں جائے گا، مسلمان بھارت میں خوف کی فضا میں رہ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات