Live Updates

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن الریاض سٹی کی جانب سے بیاد کشمیر کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں کشمیری اور پاکستانی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ اگست 15:50

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن الریاض سٹی کی جانب سے بیاد کشمیر کانفرنس کا انعقاد
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔حافظ عرفان کھٹانہ سے۔ 14 اگست 2019ء) : الریاض کے اندر پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کی قیادت کی طرف سے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے بیاد کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری اور پاکستانی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام میں نظامت کے فرائض پاک کشمیر میڈیا فورم کے صدر حافظ عرفان کھٹانہ نے سرانجام دیے ۔

اور اس کانفرنس کے مہمان خصوصی پیپلز پاڑٹی میڈل ایسٹ کے سیکرٹری جنرل رانا خالد تھے اور صدارت کے فرائض پیپلز یوتھ آرگنائزیشن الریاض کے صدر پرویز گورسی نے سر انجام دیئے بیاد کشمیر کانفرنس میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے یکہجتی کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ھوئے جنرل سیکرٹری پیپلز پاڑٹی میڈل ایسٹ راناخالد کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ سے اپیل بھی کرتے ہیں کہ بھارتی بربریت اور ظلم کو روکے صدر محفل پرویز گورسی نے کہا کے آج وقت آ گیا ھے کے ھم باتوں سے آگئے بڑھ کر عملی طور اقدامات کریں کیونکہ بھارت کشمیر کو فلسطین بنانے کی کوشش کر رھا ھے ۔

(جاری ہے)

ریاست کے اندر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اور ٹیلی فون سروس بند کر کے مسلمانوں کی نسل کشی کر رھا ھے ۔کشمیری آج بھی پاکستان اور پاک فوج اور ریاستی اداروں کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رھے ھیں اس کے ساتھ اپنے تمام مہمانوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اپنی مصروفیات کو ترک کر کے کشمیرکی آواز کو بلند کرنے میں ہمارا ساتھ دیا اس موقع پر صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب پرویز کھٹانہ نے کہا بھارت کی راجیہ سبھا نے جو 370 اور 35 اے کا خاتمہ کیا ھے ھم اس کو جوتے کی نوک پر رکھتے ھیں ۔

اس سے ریاست جموں و کشمیر کی عوام متحد و منظم ھے ھماری جہدو جہد نہ رکی ھے نہ رکے گی ھم آج بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے صدر نے تمام لوگوں سے اپیل کی ھے کے سوشل میڈیا اور سماجی رابطوں کے ذریعے بھارت کا دھشت گردانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں ۔ صدر پاک کشمیر میڈیا فورم حافظ عرفان کھٹانہ جو کے نظامت کے فرائض سر انجام دے رھے تھے ۔

ان کا کہنا تھا کے کشمیری عوام کو آج متحد و منظم ھونا چاھیے تمام پاکستانی عوام اور پاک فوج ہمہ وقت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ھے ۔اور آج ھم کو دنیا میں اپنے دوست پیدا کرنے ھیں اوورسیز میں بسنے والا ہر فرد اپنے ملک کے لئے بطور سفیر کا کردار ادا کررہا ہے ۔تقریب سے نائب صدر پیپلز پاڑٹی آذاد کشمیر اور سابق وزیر تعلیم و کالجز محمد مطلوب انقلابی نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا ۔

ھم مودی کے بنائے ھوئے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے ھیں اور ھماری زندگیاں اور ھماری جہدو جہد صرف کشمیر کی آزادی کے لیے ھے ھمیں اپنی فوج پر مکمل اعتماد ھے ریاستی ادارے اپنا کام کر رھے ھیں اور ھم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں تقریب سے خطاب کرتے ھوئے سینئر نائب صدر پیپلز پاڑٹی ریاض ریجن ریاض راٹھور نے کہا پیپلزپارٹی اور کشمیر لازم و مظلوم ھیں کیونکہ پیپلزپارٹی کی بنیاد ھی کشمیر کے حوالے سے رکھی گی ھم غافل نہیں کشمیر اور کشمیری عوام کی خاطر ھم اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کریں گئے ۔

پیپلز پاڑٹی ریاض ریجن کے نائب صدر جہانگیر بدر نے کہا ۔کشمیر جنت نظیر ھے اس کا حسن اور اس کا امن و امان خراب کرنے والے مودی کو انشااللہ اندازہ ھو جائے گا اس نے ایک غیرت مند قوم کو للکارا ھے ۔اور انڈیا کے اندر سے بھی آوازیں بلند ہونا شروع ھو چکی ھیں انشاءاللہ بہت جلد کشمیر کے مسلمان آزادی حاصل کریں گے ۔پیپلز پاڑٹی ریاض ریجن کے نائب صدر صداقت بھرگوش کا کہنا تھا کے ۔

ھندوستان تاریخ کے بد ترین ھتیار استعمال کر کے بھی کشمیری عوام کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتا ۔لیکن اج پاکستان کی خارجہ پالیسی بھی کوئی خاص کام نہیں کر رھی ۔ھم دنیا کے سامنے بھارت کا درندہ جیسا چہرہ نہیں پیش کر رھے ۔محمد شبیر گورسی نے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ اور بلخصوص کشمیری قوم تمام سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کرایک ہونے کی اشد ضرورت ہے اپنے حصے کی شمع ہم نے خود جلانی ہو گی ماضی کی غلطیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے فیصلے کرنے ہوں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سفیر حیدر نے بھی اپنے خطاب میں بھارتی ظلم اور سفاکانے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی ھے کے اج بھارت کلسٹر بہم استعمال کر کے ریاستی عوام ظلم کر رھا اج کرفیو میں زندگی اجیرن بن چکی ھے ۔

اور نوجوانوں سے اپیل کی کے اپنے سوشل میڈیا سے آپ بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں حافظ سلطان،سکندر نصیر، سلطان چوہدری،ظفر اقبال ،خوشحال گورسی،وقار شفیع اور افتخار شاھین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری کشمیری قوم مقبوضہ جموں و کشمیر میں بسنے والے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم کسی حال میں بھی انکو تنہا نہیں چھوڑیں گے خطہ کشمیر میں امن بحال نہ ہونے سے پورے خطہ برصغیر کا امن بحال نہیں کیا جا سکتا کشمیر ہمارا ہے آزادی ہماری منزل ہے آخر میں حامد ناصر قادری نے شہدا کشمیر کے لیے، کشمیر کی آزادی اور کشمیر قوم کے سپاہی شکیل الرحمن کھٹانہ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری ختم سے متعلق تازہ ترین معلومات