Live Updates

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کے حق میں بڑا بیان دے دِیا

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑارہے گا، چاہے اس کے لیے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ اگست 16:09

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کے حق میں بڑا بیان دے دِیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اگست2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یومِ آزادی اور یوم یک جہتی کے موقع پر بڑا بیان سامنے آ گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے آج کے یومِ آزادی اور یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 1947ء میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکا اور نہ ہی موجودہ بھارتی غیر قانونی اقدام ایسا کر سکتا ہے۔

کشمیر کی حیثیت کوئی مستقبل میں بھی تبدیل نہیں کر سکتا۔۔کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑارہے گا۔ چاہے اس کے لیے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔پاک فوج کشمیر کاز کے لیے اپنی قومی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ہم کسی بھی قیمت پر ظلم کا مقابلہ کریں گے۔

کشمیریوں پر بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔آرمی چیف نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور ادراک ہے اور وہ اس تقدس کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی نے کشمیر پر اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے۔

جو کہ اس کی بہت بڑی سٹریٹجک غلطی ہے۔ اسے یہ کارڈ بہت مہنگا پڑے گا۔عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملے کا پلان بنایا ہوا ہے۔ مودی کو پیغام دیتا ہوں ، جو وہ کرے گا، اس کاجواب دیں گے۔ مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔پاک فوج پوری طرح مستعد اور ہوشیار ہے۔
جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع سے متعلق تازہ ترین معلومات