کشمیر کی اصلیت نہ 1947کے ایک غیرقانونی کاغذ کے ٹکڑے سے بدلی جا سکی تھی نہ اب بدلی جا سکے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر

کمشیر پہ کسی بھی قسم کا سودا نہیں کیا جاسکتا، ہم کسی بھی چیز کی پرواہ کیے بغیر ظلم کی راہ میں کھڑے رہیں گے: میجر جنرل آصف غفور

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 14 اگست 2019 19:00

کشمیر کی اصلیت نہ 1947کے ایک غیرقانونی کاغذ کے ٹکڑے سے بدلی جا سکی تھی ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14اگست 2019ء ) پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے ڈائیریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کشمیر کی اصلیت نہ 1947کے ایک غیرقانونی کاغذ کے ٹکڑے سے بدلی جا سکی تھی نہ اب بدلی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمشیر پہ کسی بھی قسم کا سودا نہیں کیا جاسکتا، ہم کسی بھی چیز کی پرواہ کیے بغیر ظلم کی راہ میں کھڑے رہیں گے۔

ڈی جی ائی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ 1947 میں کشمیر کی حقیقت کو غیر قانونی کاغذ کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکا تھا اور نہ ہی کوئی اب آئندہ بھی کر سکے گا۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ بھارت کے بالادست عزائم کے خلاف کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔‘‘ 
 
انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی چیز کی پرواہ کیے بغیر ظلم کا مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

یوم یکجہتی اور یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج جموں و کشمیر کے تقدس کے لئے پوری طرح تیار ہے، پاک فوج کشمیر کے لئے ہمارے قومی فرض کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار رہے گی‘‘۔ 
 
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیفجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، نتائج کی پروا کئے بغیر ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے مخاصمانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا اور کشمیر کاز کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے مکمل تیار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کی پرواہ کئے بغیر ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔