Live Updates

آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کا ایکشن لینے کا منصوبہ، پاک فوج کو پتا چل گیا

نریندر مودی ہم تیار ہیں، جو آپ کریں گے ہم آخر تک جائیں گے، پاکستانی فوج تیار ہے: وزیراعظم کا بھارت کو چیلنج

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ اگست 19:29

آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کا ایکشن لینے کا منصوبہ، پاک فوج کو پتا چل ..
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اگست2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے اقدام سےنظر ہٹانے کیلئے آزادکشمیر میں ایکشن کا پروگرام بنا رکھا ہے لیکن پاکستانی فوج کو پتا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں ایکشن لینے کا پروگرام بنایا ہوا ہے، نریندر مودی ہم تیار ہیں جو کرو گے، ہم آخر تک جائیں گے، پاکستانی فوج اور قوم تیار ہے ، قوم فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مودی کشمیریوں کو کبھی بھی غلام نہیں بنا سکتا، ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے لیکن پاکستانیفوج اور قوم تیار ہے، وقت آگیا ہے کہ بھارت کو سبق سکھایا جائے۔ وزیراعظم عمران خاننے کہا کہ کہ مودی نے کشمیر پر اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے۔

(جاری ہے)

جو کہ اس کی بہت بڑی سٹریٹجک غلطی ہے۔ اسے یہ کارڈ بہت مہنگا پڑے گا۔

عمران خاننے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہبھارت نے آزاد کشمیر پر حملے کا پلان بنایا ہوا ہے۔ مودی کو پیغام دیتا ہوں ، جو وہ کرے گا، اس کاجواب دیں گے۔ مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ پاک فوج پوری طرح مستعد اور ہوشیار ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مودیکے نظریئے نے اس کے اپنے ہی قانون کو رد کر دیا۔ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، آر ایس ایس کے پیچھے ہندوستان کا ماضی ہے، انتہا پسندانہ نظریے نے گاندھی کا قتل کیا، پوری دنیا کشمیری عوام کیلئے فکر مند ہے۔

اس وقت دنیا کی نظر کشمیر کے معاملے پر ہے، دنیا میں کشمیر کی آواز اٹھانے والا سفیر بنوں گا، ملک جنگ سے نہیں، نظریہ ختم ہونے سے تباہ ہوتے ہیں، آر ایس ایس کا جن بوتل سے نکل چکا، اب واپس نہیں جائے گا، مسلمان بھارت میں خوف کی فضا میں رہ رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری ختم سے متعلق تازہ ترین معلومات