بڑی غیر مسلم بھارتی ریاست نے علیحدگی اختیار کرنے اور 14 اگست کو پاکستان کیساتھ یوم آزادی منانے کا اعلان کر دیا

شورش زدہ بھارتی ریاست ناگا لینڈ کی حکومت نے اپنی وفاقی حکومت بنانے، بھارت سے الگ ہونے اور 14 اگست 2019 کو یوم آزادی منانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 14 اگست 2019 19:53

بڑی غیر مسلم بھارتی ریاست نے علیحدگی اختیار کرنے اور 14 اگست کو پاکستان ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اگست2019ء) بڑی غیر مسلم بھارتی ریاست نے علیحدگی اختیار کرنے اور 14 اگست کو پاکستان کیساتھ یوم آزادی منانے کا اعلان کر دیا، شورش زدہ بھارتی ریاست ناگا لینڈ کی حکومت نے اپنی وفاقی حکومت بنانے، بھارت سے الگ ہونے اور 14 اگست 2019 کو یوم آزادی منانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر پر قبضہ کرنے والا اور پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والا بھارت خود ٹکڑے ٹکڑے ہونے لگا ہے۔

بھارت کی شورش زدہ ریاست ناگا لینڈ نے خود کو بھارت سے الگ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ناگا لینڈ ریاست کی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ناگا لینڈ اب ایک آزاد ملک ہے، جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا۔ ناگا لینڈ 14 اگست 2019 کو بھرپور انداز میں اپنا یوم آزادی منائے گا۔

(جاری ہے)

ناگا لینڈ کی حکومت اور عوام کو موقف ہے کہ ناگالینڈ کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہتا تھا۔

بھارت نے 1947 میں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔ گزشتہ 71 سالوں کے دوران آزادی اور اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والے ناگالینڈ کے ہزاروں لوگوں کو دہشت گرد بھارتی فوجیوں کی جانب سے قتل کیا جا چکا ہے۔ جبکہ ناگالینڈ کی خواتین کی عزتیں بھی تار تار کی گئیں۔ تاہم اب وقت آگیا ہے کہ ناگالینڈ بطور آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے اپنا نظام چلائے۔ اسی لیے ناگالینڈ کی وفاقی حکومت 14 اگست 2019 کو اپنا 73 واں یوم آزادی منائے گی۔ اس سلسلے میں پورے ناگالینڈ میں یوم آزادی کی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔