Live Updates

امریکہ نے پاکستان سے کشمیر کے حوالے سے کیے گئے اپنے وعدے بھول کر پاکستان کو افغانستان میں امن قائم کرنے کا وعدہ یاد دلانا شروع کر دیا

امید ہے پاکستان افغانستان میں امن کے لیے گئے گئے اپنے وعدے وفا کرے گا: مائیک پوپمیو

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 14 اگست 2019 20:32

امریکہ نے پاکستان سے کشمیر کے حوالے سے کیے گئے اپنے وعدے بھول کر پاکستان ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14اگست 2019ء ) امریکہ نے پاکستان سے کشمیر کے حوالے سے کیے گئے اپنے وعدے بھول کر پاکستان کو افغانستان میں امن قائم کرنے کا وعدہ یاد دلانا شروع کر دیا ہے۔ مائیک پوپمیو نے کہا ہے کہامید ہے پاکستان افغانستان میں امن کے لیے گئے گئے اپنے وعدے وفا کرے گا۔ امریکہ نے خود کہا تھا کہ وہ کشمیر کے معاملے میں پاکستان کا ساتھ دے گا لیکن جب بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تو اس کے بعد امریکہ پیچھے ہٹ گیا اور اپنے وعدوں سے بھی پھر گیا جبکہ خود اب امریکہ پاکستان کو کہہ رہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے کیے گئے وعدے پورے کرے۔

اس حوالے سے ابھی تک پاکستان کا ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں اپنے اقدام سےنظر ہٹانے کیلئے آزادکشمیر میں ایکشن کا پروگرام بنا رکھا ہے لیکن پاکستانیفوج کو پتا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں ایکشن لینے کا پروگرام بنایا ہوا ہے، نریندر مودیہم تیار ہیں جو کرو گے، ہم آخر تک جائیں گے، پاکستانی فوج اور قوم تیار ہے ، قوم فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔

(جاری ہے)

اس وقت روس امریکہ کی حمایت کر چکا ہے جبکہ چین کے علاوہ کسی بھی ملک نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ جبکہ بھارت نے بھی مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کیے جانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے بعدبھارتی دفترِ خارجہ نے اعتراف کر لیا ہے کہ کشمیریوں نے 9 اگست کو کرفیو توڑ کر شدید احتجاج کیا جس کے بعد ان پہ آنسو گیس اور چھرے برسائے گئے۔نہ نہ کرتے بلآخربھارتی حکومت نےسری نگر کے علاقے صورہ میں بھارت مخالف احتجاج ہونے کا اعتراف کرلیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات