Live Updates

بھارتی جنگی طیارے مار گرانے والے ونگ کمانڈر محمد نعمان علی کو ستارہ جرات اور اسکواڈرن لیڈرحسن محمود صدیقی کوتمغہ جرات سے نوازا دیا گیا

یوم آزادی پر صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے تینوں مسلح افواج کے ہیروز کو اعزازات سے نوازا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ اگست 20:42

بھارتی جنگی طیارے مار گرانے والے ونگ کمانڈر محمد نعمان علی کو ستارہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2019ء) بھارتی جنگی طیارے مار گرانے والے ونگ کمانڈر محمد نعمان علی کو ستارہ جرات اور اسکواڈرن لیڈرحسن محمود صدیقی کوتمغہ جرات سے نوازا دیا گیا، یوم آزادی پر صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے تینوں مسلح افواج کے ہیروز کو اعزازات سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے تینوں مسلح افواج کے ہیروز کو اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

مسلح افواج کے افسروں، جوانوں کو مختلف آپریشنز خصوصاً پلواما واقعےکے بعد بھارت کو تمام محاذوں پر شکست دینے پراعزازات سے نوازا گیا۔ ونگ کمانڈر محمد نعمان علی کو ستارہ جرات جبکہ اسکواڈرن لیڈرحسن محمود صدیقی کوتمغہ جرات سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ونگ کمانڈرمحمد نعمان علی نے27 فروری کوبھارتی فضائیہ کا جہاز گرایا جو مقبوضہ کشمیر میں گرا۔ جبکہ حسن صدیقی نے بھارت کا مگ 21 طیارہ مار گرایا جس کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

دونوں بہادر پائلٹس کے علاوہ پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن فہیم احمد کو بھی تمغہ جرات سے نوازا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر قومی ہیروز کیلئے فوجی اعزازات صدر پاکستان نے مسلح افواج کے افسران و جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے۔ صدر مملکت عارف علوی نے 1 ستارہ جرات، 2 تمغہ جرات اور 8 ستارہ بسالت دیئے، جبکہ 88 تمغہ بسالت، 94 امتیازی سند عطا کی گئیں۔ پاکستان نے فضاء ہی نہیں بری اور بحری شعبے میں بھی بھارت کو پچھاڑ دیا۔ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی نشاندہی کی اور اسے بھاگنے پر مجبور کیا، پاک آرمی نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کو ناکوں چنے چبوائے ۔
مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری ختم سے متعلق تازہ ترین معلومات