Live Updates

نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ سرحد پر پہنچنا شروع کر دیا

مجھے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے دستے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول پہنچ رہے ہیں، کشمیری عوام کا جوش و جذبہ عروج پر ہے اور ان کی جانب سے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے فلک شگاف نعرے بلند کیے جا رہے ہیں: سینئر صحافی حامد میر

muhammad ali محمد علی بدھ اگست 21:30

نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ سرحد پر پہنچنا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2019ء) نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ سرحد پر پہنچنا شروع کر دیا، سینئر صحافی حامد میر کے مطابق مجھے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے دستے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول پہنچ رہے ہیں، کشمیری عوام کا جوش و جذبہ عروج پر ہے اور ان کی جانب سے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے فلک شگاف نعرے بلند کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے دستے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول پہنچ رہے ہیں:

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں حامد میر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے پاک فوج کی تازہ ترین نقل و حرکت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حامد میر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول پہنچ رہے ہیں۔ پاک فوج کے دستوں کو دیکھ کر کشمیری عوام کا جوش و جذبہ عروج پر ہے اور ان کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرا کر فوجی جوانوں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ جبکہ کشمیری عوام کی جانب سے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کے بعد سے سرحدی علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں۔ ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحد پر فوج اور ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ جبکہ پاک فوج بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت الرٹ ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری ختم سے متعلق تازہ ترین معلومات