Live Updates

اپنوں کی غداری یا دشمن کی سازش؟ یومِ آزادی منانے کے لیے بنائی گئی شرٹس پہ پاکستان کے نقشے میں کشمیر موجود ہی نہیں

یومِ آزادی کے لیے خصوصی طور پہ بنائی گئی شرٹس پہ موجود پاکستان کے نقشے سے کشمیر غائب کر دیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ اگست 23:23

اپنوں کی غداری یا دشمن کی سازش؟ یومِ آزادی منانے کے لیے بنائی گئی شرٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 اگست2019ء) پاکستان کا 72واں یوم آزادی پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے طور پہ منایا گیا۔ پورے ملک میں یومِ آزادی اور یکجہتی کشمیر کی تقریبات اور ریلیاں منعقد کی گئیں لیکن یہاں کسی اپنے نے غداری کر دی یا شاید کسی دشمن کی سازش کام کر گئی کہ یومِ آزادی منانے کے لیے بنائی گئی شرٹس پہ پاکستان کے نقشے میں کشمیر موجود ہی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

یومِ آزادی منانے کے لیے خصوصی شرٹس بنوائی گئیں جو ملک بھر میں لوگوںا نے پہنیں بچوں نے خاص طور پہ جوش و خروش سے یہ شرٹس لیں لیکن ان شرٹس میں بنائے گئے پاکستان کے نقشے میں کشمیر کا نقشہ موجود ہی نہیں تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں پہ شب خون مارا ہے اور آج ہم کشمیر کے لیے لڑنے مرنے کی قسمیں کھا رہے تھے لیکن اسی یکجہتی کے لیے ہونے والی تقریبات میں پہنی جانے والی شرٹس پہ موجود پاکستان کے نقشے میں کشمیر موجود ہی نہیں تھا۔ 
 
کشمیر کے نقشے کے بغیر پاکستان کے نقشے والی شرٹ
کشمیر کے نقشے کے بغیر پاکستان کے نقشے والی شرٹ
کشمیر کو پاکستانی نقشے میں ظاہر نہیں کیا گیا
کشمیر کو پاکستانی نقشے میں ظاہر نہیں کیا گیا
مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری ختم سے متعلق تازہ ترین معلومات