بھارت نے پاکستان پہ حملہ کرنے کا منصوبہ اکیلے نہیں بنایا اور یہ منصوبہ صرف پاکستان کے خلاف نہیں ہے: صابر شاکر

یہ منصوبہ چین کے خلاف بھی ہے جو کہ پاکستان کا ساتھ دے گا، کون کس کے ساتھ ہے جنگ شروع ہونے کے بعد سب سامنے آجائے گا: معروف تجزیہ کار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات اگست 00:07

بھارت نے پاکستان پہ حملہ کرنے کا منصوبہ اکیلے نہیں بنایا اور یہ منصوبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اگست2019ء) معروف تجزیہ کار صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہبھارت نے پاکستان پہ حملہ کرنے کا منصوبہ اکیلے نہیں بنایا اور یہ منصوبہ صرف پاکستان کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہا ہے کہ یہ منصوبہ چین کے خلاف بھی ہے جو کہ پاکستان کا ساتھ دے گا، کون کس کے ساتھ ہے جنگ شروع ہونے کے بعد سب سامنے آجائے گا۔

صابر شاکر نے کہا کہ میں ان سب طاقتوں اور ممالک کو خبردار کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم بھی تیار ہیں اور اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو بھارت کا کچھ نہیں بچے گا۔ اس سے قبل آج وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کشمیریوں کو کبھی بھی غلام نہیں بنا سکتا، ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے لیکن پاکستانیفوج اور قوم تیار ہے، وقت آگیا ہے کہ بھارت کو سبق سکھایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خاننے کہا کہ کہ مودی نے کشمیر پر اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے۔ جو کہ اس کی بہت بڑی سٹریٹجک غلطی ہے۔ اسے یہ کارڈ بہت مہنگا پڑے گا۔عمران خاننے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہبھارت نے آزاد کشمیر پر حملے کا پلان بنایا ہوا ہے۔ مودی کو پیغام دیتا ہوں ، جو وہ کرے گا، اس کاجواب دیں گے۔ مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

پاک فوج پوری طرح مستعد اور ہوشیار ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مودیکے نظریئے نے اس کے اپنے ہی قانون کو رد کر دیا۔ اور اب معروف تجزیہ کار صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہبھارت نے پاکستان پہ حملہ کرنے کا منصوبہ اکیلے نہیں بنایا اور یہ منصوبہ صرف پاکستان کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ منصوبہ کئی ملکوں نے مل کے پاکستان اور چین کے خلاف بنایا ہے۔