نیب کو ایل این جی کیس سمجھا رہے ہیں ، مزید دو ہفتے مل گئے ہیں ،شاہد خاقان عباسی

جمعرات 15 اگست 2019 14:33

نیب کو ایل این جی کیس سمجھا رہے ہیں ، مزید دو ہفتے مل گئے ہیں ،شاہد خاقان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) ؛ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو ایل این جی کیس سمجھا رہے ہیں ، مزید دو ہفتے مل گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیشی کے بعد صحافی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ نیب کو ایل این جی کیس سمجھا دیا ہے ۔ سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ سمجھا رہے ہیں، ابھی وقت لگے گا، مزید دو ہفتے مل گئے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ مزید چودہ دن میں کیا سمجھتے ہیں سمجھ آ جائیگی ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوشش کریں گے یہ تعلیم بالغاں کا کورس ہے۔