Live Updates

آپ کرپشن کے کیس ختم کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں

کشمیر کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کشمیر پر سیاست سے متعلق سمیع ابراہیم نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 اگست 2019 14:35

آپ کرپشن کے کیس ختم کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اگست 2019ء) : کشمیر کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سیاست کُھل کر سامنے آ گئی۔ اس حوالے سے سینئیر صحافی و تجزیہ کار سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہم تو کشمیر پر یکجہتی قائم کرنا چاہتے تھے لیکن آپ مخالفین کو پکڑ رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان صحیح کہہ رہے تھے کہ یہ سارا شور صرف اس لیے ہے کہ کرپشن کے مقدمات آپ ختم کر دیں اور ہم کشمیر کے معاملے پر آپ سے یکجہتی کر لیں گے۔

یہ کہاں کی سیاست ہے کہ کرپشن کیسز کو آپ کشمیر کی جدوجہد سے جوڑ رہے ہیں۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ آپ کرپشن کے کیس ختم کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں کشمیر کے معاملے پر۔ اس کا صاف اور واضح مطلب یہی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کشمیر پر سیاست کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

خیال رہے کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ملک کے اہم سیاسی شخصیات سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

سابق صدر نواز شریف بھی کوٹ لکھپت جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری منی لانڈرنگ کیس میں قید بھگت رہے ہیں اور نیب کی زیر حراست ہیں۔ دوسری جانب ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی نیب کی زیر حراست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی اس وقت نیب کی حراست میں ہیں۔ جبکہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پارلیمنٹ کا بلایا جانے والا مشترکہ اجلاس احتجاج کی نذر ہو گیا تھا جس سے حکومت اور اپوزیشن کی غیر سنجیدگی ظاہر ہوئی اور غیر سنجیدگی پر عوام نے بھی حکومتی نمائندوں اور اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب سمیع ابراہیم کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو کرپشن کیسز سے جوڑ دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات