وزیراعظم آزادجموں و کشمیر کی اپیل پر پوری پاکستانی قوم نے 15 اگست یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

جمعرات 15 اگست 2019 15:54

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر کی اپیل پر پوری پاکستانی قوم نے 15 اگست یوم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی اپیل پر پاکستانی بھائیوں، بیٹوں اور بیٹیوں نے 15 اگست کو یوم سیاہ بھر پور طور پر منایا جا رہا ہے۔ بھارت کے یوم آزادی پر حکومت پاکستان کی جانب سے یوم سیاہ منانے کے فیصلہ کے بعد 15 اگست کو آزادکشمیر بھر میں بھی آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہاتھوں میں کالے جھنڈے لیکر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے میرے بھائی، بہنیں اور بیٹیاں نامساعد حالات میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام مشکل حالات میں اپنی آزادی کی پر امن جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہمارے اظہار یکجہتی سے ان کو حوصلہ ملتا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے پاکستان کے اپنے بھائیوں، بیٹوں اور بیٹیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔