طوفان’’کروسا‘‘جاپان کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

جمعرات 15 اگست 2019 18:10

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) سمندری طوفان’’کروسا‘‘جاپان کے ساحلوں سے ٹکرا گیا۔جمعرات کو جاپان کے جنوب مغربی ساحلوں سے کروسا پوری قوت سے ٹکرایا تاہم اس کی آمد سے قبل ہی ایک بڑے علاقے کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق کروسا میں 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ان کی رفتار وقت گزرنے کے ساتھ کم ہوتی جائے گی۔جاپانی محکمہ ہنگامی حالات کے مطابق طوفان سے متعلقہ حادثات میں 4افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک شدید زخمی ہے۔کروسا کی آمد کے باعث مغربی جاپان میں 600 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد شہروں میں ٹرین اور فیری سروس بھی معطل یا جزوی طور تاخیر کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :